حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
پوری د نیا میں امن و امان کیسے حاکم ہو گا؟

پوری د نیا میں امن و امان  کیسے حاکم ہو گا؟

یہ بالکل واضح ہے کہ دنیا بھر میں امن و امان ، سلامتی اور آرام و سکون اس وقت قائم ہو گا جب دنیا میں امن کے قیام میں رکاوٹ بننے والے عوامل کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے ، کیونکہ جب تک سلامتی کی راہ میں رکاوٹ  بننے والے عوامل موجود رہیں گے ، تب تک دنیا اس عظیم نعمت سے محروم رہے گی۔ ان اہم عوامل میں سے ایک فتنہ و فساد اور فتنہ بازوں کا وجود ہے۔ ان باتوں کو واضح کرنے کے لئے پہلے ہم فتنوں کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر بات کریں گے، اور پھر فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور فتنہ بازوں کے خاتمہ کی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔

مراجعین : 44