رحمتِ الٰہی کو وسعت دینے کے لئے دنیا کے خونخواروں سے انتقام لینا
رحمتِ الٰہی کو وسعت دینے کے لئے دنیا کے خونخواروں سے انتقام لینا
خدا نے اپنی رحمت کو وسعت دینے کے لئے اہلبیت علیہم السلام کو اپنے نور اور رحمت سے خلق کیا ہے ۔
خلقهم من نوره ورحمته، من رحمته لرحمته. [1]
انہیں اپنے نور اور رحمت سے خلق کیا ہے تا کہ اس کی رحمت کو ظاہر کریں۔
دنیا کے ظالموں اور جابروں نے اب تک خدا کی رحمت کو پھیلنے سے روکا ہے اور جب تک غیبت کا زمانہ جاری رہے گا، وہ رحمت کی راہ میں رکاوٹ بنے رہیں گے۔
پس ظالموں کو نیست و نابود کرنا اور توبہ نہ کرنے والوں کو راستے سے ہٹانا ،اگرچہ یہ ان سے انتقام ہے، لیکن یہ کائنات کی تمام مخلوقات تک خدا کی رحمت واسعہ کو پہنچانے کے لئے ہے ، جس میں عدل کا نفاذ اور امن و امان کا قیام اس کی واضح مثالیں ہیں۔
مراجعین : 39








