حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
دنیا میں غیر صحت مند لہروں کا خاتمہ

دنیا میں غیر صحت مند لہروں کا خاتمہ

ظہور کے زمانے میں دنیا کے غاصب اور ظالم حکمرانوں کےقتل و غارت کی ایک اہم وجہ ان کی ہٹ دھرمی اور  عدالت کے قیام کے لئے ولایت کے عظیم مقام کے سامنے  تسلیم نہ ہونا ہے۔ وہ نہ صرف حق اور حقیقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ اس کے خلاف  قیام کر کے عالمی انصاف کے نفاذ کو روکنا چاہیں گے ۔اس وجہ سے ان کی ذلت آمیز زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا تاکہ عام لوگ ان کے شر سے نجات پائیں اور خدا کی رحمت تمام دنیا والوں  پر سایہ فگن ہو سکے۔

مراجعین : 25