حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
عالمی طاقت اهل بيت علیهم السلام کے اختیار میں

عالمی طاقت اهل بيت علیهم السلام کے اختیار میں

خاندانِ وحی علیہ السلام کے بارے میں ہمارے محدود معرفت کی وجہ سے، ہم نے اپنی کوتاہ فکری  اور چھوٹی سوچ میں انہیں ایک کرۂ ارض نامی حصار میں محصور  کر دیا ہے! اور ہماری دنیا میں خاندان وحی علیہم السلام کے وجود کی وجہ سے ہم کائنات کی وسعتوں میں ان بزرگ ہستیوں کے کردار، اثر و رسوخ اور وجود سے ناواقف ہیں اور ہم اس اہم نکتہ سے غافل ہیں کہ ہماری زمین پر اہلبیت علیہم السلام کی موجودگی اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ ان کی ولایت صرف زمین تک محدود  ہے۔ بلکہ بہت ہی  دلچسپ اور متعدد روایات کے مطابق وہ اپنی عظیم آفاقی حکومت سے پہلے بھی پوری کائنات میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کی اسی قدرت و طاقت کی وجہ پست لوگ ان سے حسد کرتے تھے اور ان بزرگ ہستیوں کی عظیم طاقت آج بھی معاشرے کے بدکردار لوگوں کو حسد پر مجبور  کرتی ہے۔

لہٰذا اہلبیت عصمت و طہارت  علیہم السلام کی طاقتور حکومت ایک حقیقت ہے جو خدا نے اہلبیت علیہم السلام کو عطا کی ہے اور وہ اسے اس قدر اہم اور عظیم سمجھتا ہے کہ اسے ایک عظیم سلطنت قرار دیا ہے۔

اور چونکہ ماضی سے لے کر حال تک دشمنوں نے اہلبیت علیہم السلام  کی عظیم حکومت، ولایت اور لامحدود طاقت کا ادراک نہیں کیا ہے، اس لئے وہ ان سے حسد کرتے ہیں اور اپنی خام خیالی میں اسے روکنے روکنے کے لئے کوشاں ہیں!

اسی وجہ سے وہ  خاندان وحی علیہم السلام کی حکومت الٰہی کے قیام اور ان بزرگوں کی طرف دنیا کے رجحان کو روکنے کے لئے ہر ممکن تدبیر کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حضرت بقيّة الله الأعظم عجل الله تعالى‏ فرجه الشریف کی عادلانہ حکومت دنیا کی تمام ظالم و جابر حکومتوں کی شکست و بربادی کا سبب بنے گی۔

وہ بخوبی جانتے ہیں کہ امام عصر  عجل الله تعالى‏ فرجه الشریف کی عادلانہ حکومت اتنی پرکشش اور سحر انگیز ہے کہ پوری دنیا کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لے گی ۔

مراجعین : 61