حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
انسان کے دل کی اہمیت

انسان کے دل کی اہمیت

ہم نے جو کہا ہے وہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ اگر ہم اس پر عمل کریں اور محبت و عقیدت کے ساتھ اہلبیت علیہم السلام کی طرف بڑھیں تو ہمیں حقیقی زندگی کا راستہ مل جائے گا ، لیکن بدقسمتی سے ہم نے اپنے دلوں کو دنیا کی محبت سے آلودہ کر دیا ہے ، اور یہ پس پردہ مخفی کارندوں کی کاوشوں اور موجودہ حالت کے عادی ہو جانے کا نتیجہ ہے ، لہذا ہمیں اپنے دلوں کو برائیوں سے پاک کرنا چاہئے۔ کیونکہ دل ہی  انسان اور غیب عالم کے درمیان رابطہ کا ذریعہ ہے ، جب انسان کا دل تاریک  اور گناہوں کی وجہ سے زنگ آلود نہ ہوا ہو  تو وہ عالم کے ساتھ رابطہ میں موصول کنندہ اور بھیجنے والے کی طرح ہوتا ہے۔ پھر وہ رحمانی الہامات کا حامل بن جاتا ہے اور شیطانی وسوسوں کو نیست و نابود کر دیتا ہے ، وہ فیوضات خاصہ سے مستفیض اور  اشراقات حقّہ کا حامل ہوتا ہے ۔ 

بدقسمتی سے دنیا کی محبت نے ہمیں اپنی طرف راغب کر رکھا ہے ، اور ہمیں معنوی زندگی کی طرف جانے سے روکا ہوا ہے ۔ دنیا کی محبت نے اپنی مضبوط کشش سے ہمیں اپنی طرف مائل کیا ہوا ہے ، اور ہمیں اس طاقت سے استفادہ کرنے سے روک رکھا ہے جو ہماری ذات میں موجود ہے اور جو ہمیں عالم غیب سے جوڑتی ہے ۔ امیر المؤمنین علی علیہ السلام اپنے ایک دلنشین سخن میں فرماتے ہیں :

محبّة الدنيا صمّت الأسماع عن سماع الحكمة وعميت القلوب عن نور البصيرة. [1]

دنیا کی محبت کانوں کو حکمت و دانائی سننے سے بہرا کر دیتی ہے اور دلوں کو بصیرت کی روشنی سے اندھا کر دیتی ہے ۔

 


[1] ۔ غرر الحكم: ۵ / ۴۲ .

مراجعین : 428