معدنیات کا آشکار ہونا
معدنیات کا آشکار ہونا
غربت اور تنگدستی سے لوگوں کی نجات کے اسباب میں سے ایک سبب امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے دور میں زمین کے خزانوں کا ظاہر ہونا ہے۔جیسا کہ ہم نے حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ ظہور کے پُرشکوہ دور میں زمین اپنے خزانے ظاہر کرے گی۔ دنیا بھر میں زمین کی گہرائیوں میں بہت سے خزانے موجود ہیں۔ ان میں سے بعض پر طلسم کیا گیا ہے اور بعض بغیر طلسم کے ہیں، لیکن وہ پھر بھی زمین کی تہوں میں چھپے ہوئے ہیں ، لیکن امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حکومت کے زمانے میں یہ خزانے ظاہر ہو جائیں گے۔ ان میں سے بعض خزانے اتنے بڑے اور عظیم ہوں گے جو لاکھوں انسانوں کو فقر و تنگدستی اور محتاجی سے نجات دلانے، اور انہیں غنی اور بے نیاز بنانے کے لئے کافی ہوں گے ۔
یہاں ہم ان خزانوں میں سے ایک خزانے کو بطور مثال ذکر کرتے ہیں:
بازدید : 2








