امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
-۱ سیاست کا عمل دخل

-۱  سیاست کا عمل دخل

صدر اسلام سے ہی  کچھ ایسے عنصر کارفرما تھے کہ جنہوں نے شیطانی سازشوں سے لوگوں کو اہلبیت  علیہم السلام کی جانب توجہ کرنے سے دور کر دیا تا کہ وہ ان عظیم ہستیوں کی عادلانہ حکومت سے آگاہ نہ ہوں اور اس اہم امر سے غافل رہیں ۔

 اس امر کی جانب توجہ کرنی چاہئے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت کے انتظار کا مسئلہ خاندان وحی علیہم السلام کے مکتب کے اہم اعتقادی مسائل میں سے ہے اور بہت سی روایات میں اس بنیادی ، حیاتی اور اعتقادی مسئلہ کے مختلف پہلؤوں کو بیان کیا  گیا ہے اور یہ روایات سینکڑوں کتابوں اور قدیم و جدید معتبر متن میں موجود ہیں ، جو لوگوں کی  دسترس میں تھیں اور ہیں ۔  لیکن ان سب کے باوجود گویا گزشتہ زمانے سے ابلیس اور اس کے سپاہیوں نے مخفیانہ ہاتھوں اور سازشوں کے ذریعے لوگوں کو اس اعتقادی ضرورت کی طرف توجہ کرنے سے دور کر دیا یے، کیونکہ لوگوں کے اس بنیادی اعتقاد پر توجہ کرنے سے نہ صرف شیعہ سماج میں بنیادی تبدیلی پیدا ہو گی بلکہ اس کی وجہ سے دنیا میں تحوّل اور تبدیلی پیدا ہو گی جس سے دنیا بھر  کے سیاستدانوں کی سیاسی صورت حال یکسر بدل جائے گی ! 

یہ واضح و آشکار ہے کہ سیاستدان اپنے پلید اور شیطانی منصوبوں سے اپنی حکومت کو باقی رکھنے کے لئے کوشاں تھے اور کوشاں ہیں ، تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ عرصہ تک اپنی ظالمانہ و جابرانہ اور ستمگرانہ حکومت  اور اقتدار کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔

اس اہم نکتہ کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کا اس ضروری  اور اعتقادی امر کی جانب کم توجہ کرنا یا بالکل ہی توجہ نہ کرنا کوئی عام اور اتفاقی واقعہ نہیں ہے ؛ بلکہ یہ بہت ہی عمیق ہے ۔

پس یہ کہنا  چاہئے:اس بنیادی اعتقاد کی جانب لوگوں کی توجہ نہ ہونا یا کم توجہ کرنا حکمرانوں اور سیاستدانوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے کہ جنہیں ابلیس و شیاطین کے کارندے اپنے مخفیانہ منصوبوں سے ایجاد کیا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کے افکار کو پراکندہ کر کے انہیں اہلبیت علیہم السلام اور ان کی عادلانہ حکومت پر توجہ کرنے سے غافل کر دیا ہے ۔ 

بازدید : 57