امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
اس کتاب کے بارے میں

اس کتاب کے بارے میں

امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی معرفت اور ان کی محبت و مودّت کے حصول کے لئے یہ کتاب لکھی گئی ہے، اور اس کتاب کو تاریخ کے تمام تاریک زمانوں میں سب سے مظلوم ہستی یعنی امیر المؤمنین حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہما السلام کی زبانِ مبارک  سے چند احادیث سے مزین کیا کیا ہے تا کہ عصر ظہور کے بارے میں  آپ کے فرمودات  کے انوار سے   آپ کے شیعوں اور چاہنے والوں کے دلوں میں خدا ، آل اللہ   اور بالخصوص دور حاضر میں امیر عالم حضرت بقیۃ اللہ الأعظم ارواحنا فداہ  کی محبت میں اضافہ ہو ۔ یہ اظہر من الشمس ہے کہ مولائے کائنات امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کے سوختہ قلب اور درد دل کے ساتھ آپ کی زبان پر جاری ہونے والا کلام خاندان  وحی علیہم السلام کے چاہنے والوں کی روحوں اور ذہنوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے اور انہیں خدا اور آل اللہ کی طرف زیادہ راغب کرتا ہے۔

اگر کوئی خدا کا تقرب حاصل کرنا چاہتا ہے تو یہ امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی ولایت کے ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ آپ نے فرمایا :

انّ لِ«لا إله إلاّ اللَّه» شروطاً، وإنّي وذرّيّتي من شروطها.[1]

بیشک«لا إله إلاّ اللَّه»  کے لئے شروط   ہیں اور بیشک میں اور میری ذرّیت اس کے شروط میں سے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کتاب راہ ِ حق کی جستجو کرنے والوں کے لئے ایک رہنما ثابت ہو گی اور انہیں عصر ظہور کی طرف دعوت دے  گی۔

سید مرتضٰى مجتهدى سيستانى

 


[1] ۔ غرر الحکم:۲ /۵۱۴ .

بازدید : 125