امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
جمود پسندی کے الزام کا خوف

جمود پسندی کے الزام کا خوف

تنگ نظری ، شدت پسندی ،  پسماندگی اور زمانے سے پیچھے  ہونے کے الزام لگائے جانے کے خوف کی وجہ سے بدقسمتی سے بہت سے دانشور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے اثرات اور نتائج کا سنجیدگی سے جائزہ لینے سے کتراتے ہیں۔ حالانکہ اتنا سنجیدہ اور مشکل کام انجام دینا نہ صرف پسماندگی کی علامت  نہیں ہے بلکہ یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہم ’’اپنے زمانے کے فرزند‘‘ ہیں۔

دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ زمانے کے بارے میں جاننے کا مطلب مغربی سائنس اور ٹیکنالوجی کی اندھی اور جنونی پیروی نہیں ہے۔ بلکہ زمانے  کا عالم وہ ہے جس نے اس نئے طرزِ زندگی کے اثرات اور نتائج کو سمجھنے کے لئے اپنی کوششیں وقف کی ہوں۔   [1]

بدقسمتی سے جسے آج سائنس اور علم کہا جاتا ہے، انسانی زندگی اور ان کے ضروری اسباب کی تکمیل کے لئے استعمال ہونے کے بجائے جنگ، خونریزی اور تشدد کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔

 


[1] ۔ بحران علم مدرن: ۷.

بازدید : 6