آسٹریا کے رہنے والوں کی زندگی میں کتوں کا کردار
آسٹریا کے سرکاری ٹیلی ویژن (DRF) نے دسمبر ۱۹۹۵ ء میں انسانی زندگی میں کتوں کی مداخلت کے بارے میں رپورٹ پیش کی:
۶۵ % شادی شدہ مردوں اور عورتوں نے کہا کہ وہ اپنے کتے کو اپنے شریک حیات سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔
۴۳ % ماؤں نے کہا کہ وہ اپنے کتے کو اپنے بچے پر ترجیح دیتی ہیں۔
۷۰ % نے کہا کہ اپنے کتے کو کھونے کا غم ان کے لئے ان کے والدین کی موت سے بھی بدتر ہے۔
۳۰ % نے کہا کہ وہ اپنے کتوں سےدردِ دل کرتے ہیں ۔
۲۰ % اپنے کتوں کو بھی اپنے ساتھ بستر پر لے جاتے ہیں۔
۴۲ % نے کہا کہ وہ مرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ان کا کتا نہیں مرنا چاہئے ۔
۳۰ % نے کہا کہ وہ اپنے کتے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
ان کی اکثریت نے کہا: اپنے کتے کو مرتے دیکھنا اپنی آنکھوں کے سامنے انسان کو مرتے دیکھنے سے زیادہ مشکل ہے۔[1]
یہ کتوں سے محبت کرنے والوں کی طرف سے کتوں کی افزائش کی ایک مثال ہے۔
کیا دنیائے خلقت میں انہیں صرف کتا ہی ملا ہے جو ان کی نظر میں سب سے بہترین مخلوق ہے ؟ فکری انحطاط اور پستی کا یہ عالم!!








