امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
سب امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نصرت کے لئے قدم بڑھائیں

سب  امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نصرت کے لئے قدم بڑھائیں

 ظہور  کے زمانے  کی عظمت اور اس پرشکوہ زمانے میں زندگی کے تمام شعبوں میں حیرت انگیز ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اس زمانے کی آمد کے لئے کیا کرنا چاہئے ؟ اس کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں ؟

اس سوال کے جواب کے لئے ہمارا یہ کہنا ہے :اگر انسان خود کو پہچان لے اور یہ جان لے کہ وہ واقعاً اہلبیت علیہم السلام کے فرامین اور تقاضوں کو پورا کرنے کا سبب بن سکتا ہے تو وہ احساس ذمہ داری کرے گا اور خود کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے  کے  لئے تیار کرے گا ؛ کیونکہ خود کو مسئول اور جوابدہ سمجھنے اور جوابدہ نہ سمجھنے والے شخص کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے ۔

ہم میں پائی جانے والی قدرت اور توانائیاں ؛ خدا کی نعمتیں ہیں اور ہم ان نعمتوں کی وجہ سے جوابدہ ہیں ۔ اس بناء پر ہمیں اپنی سہولتوں سے استفادہ کرنا چاہئے اور انہیں رضائے الٰہی کے لئے بروئے کار لانا چاہئے ۔

اگر آپ خدا اور اہلبیت علیہم السلام کی رضائیت کی راہ میں اپنے امکانات اور سہولتوں سے استفادہ  کریں تو آپ معاشرے میں خدا اور خاندان وحی علیہم السلام کے فرمان اور تقاضوں کو انجام دینے کا ذریعہ بن جائیں گے ۔ کیا آپ ایسا بننا چاہتے ہیں ؟! اس بات پر یقین رکھیں کہ انسان جس قدر بھی ضعیف اور ناتوان ہو ؛ وہ پھر  بھی خدا کے فرمان کو انجام دینے کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔ 

بازدید : 396