امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
خاندان وحى علیهم السلام کے پیروکاروں کی ذمہ داری

خاندان وحى علیهم السلام  کے پیروکاروں کی ذمہ داری

 جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے کہ ہمیں چاہئے کہ ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نصرت کے لئے قدم بڑھائیں ؛ کیونکہ عام لوگ بھی عصر ظہور کی آمد اور عالمی ظلم و ستم سے نجات کے لئے یوسف زہراء حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی تبلیغ کر سکتے ہیں ۔اس طرح وہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی عصر ظہور کی آمد کے لئے تیار کر سکتے ہیں ۔ اس بات کی مزید وضاحت کے لئے ہم کہتے ہیں :

مکتب وحی کے پیروکاروں ، اہلبیت عصت و  طہارت علیہم السلام کے محبّوں اور ولایت کے عظیم مقام کے عاشقوں کو اس بنیادی اور حیاتی نکتہ کی طرف مکمل توجہ کرنی چاہئے اور یہ جان لینا چاہئے کہ تشیّع کے حیات بخش مکتب کی ترویج میں دینی شعائر کی حفاظت اور مذہبی تبلیغات بہت مؤثر ، نتیجہ بخش اور اہم ہیں ۔ اس بات کا یقین رکھیں کہ افراد کے عقلی اور روحانی تکامل میں دینی تبلیغات کا بہت ہی اہم اور مؤثر کردار ہے ۔

جو شخص خود کو مکتب تشیّع کا پیروکار سمجھتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ دنیا کے  تمام لوگ اس حیات بخش مکتب سے آشنا ہوں ؛ اسے تبلیغ کی اہمیت سے آگاہ ہونا چاہئے اور اسے یہ جان لینا چاہئے کہ خاندان وحی علیہم السلام کی نظر میں دینی تبلیغات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔ انسان کے افکار اور ان میں تحوّل ایجاد کرنے کی وجہ سے تبلیغات کی اتنی اہمیت ہے ۔ 

بازدید : 113