تمام خرابیوں کی بنیاد
اسلام کے آغاز سے ہی جب دنیا میں دین کا سورج چمکا اور کفر و الحاد کی بنیادیں متزلزل ہو گئیں تو چند پلید اور بدکردار افراد ایمان و اعتقاد کی بنا پر نہیں بلکہ حکومت سنبھالنے کے لالچ میں ظاہری طور پر مسلمان ہو گئے اور انہوں نے آپس میں متحد ہو کر تشدد کو نرم مزاجی کا لبادہ پہنا دیا اور انتقام کی ایک ایسی آگ لگا دی جو رہتی دنیا تک جلتی رہے گی اور اس کا دھواں دنیا کو سیاہی ، تاریکی اور تباہی کی طرف لے جاتا رہے گا۔
امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی خلافت کو غصب کرنا اور غیبت صغریٰ و غیبت کبریٰ تک اس کے تسلسل نے نہ صرف اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کو خانہ نشین کر دیا اور انہیں ان کے مسلم حق سے محروم کردیا بلکہ ان بزرگوں کے دوستوں اور مددگاروں کو بھی ان کی عظیم ذمہ داریوں کو انجام دینے سے محروم کردیا۔
سقیفہ میں خلافت پر قابض ہونے کے دن سے یہ منحوس سایہ معاشرے پر چھا گیا، جس کی وجہ سے خاندان وحی علیہم السلام اور ان کے عقیدت مندوں کو ان کے آسمانی حقوق سے محروم کر دیا اور وحی کی سرزمین کو دشمنوں کے قبضے میں دے دیا گیا۔ یہ جرم اس دن تک جاری رہے گا جب عالم انسانیت کا نجات دہندہ پردۂ غیبت سے نکل کر نہ صرف خانۂ خدا بلکہ تمام مقدس مقامات کو غاصبوں کے ہاتھ سے چھڑائے گا۔
جب حکم الٰہی جاری ہو گا اور حضرت بقیۃ اللہ الأعظم ارواحنا فداہ خدا کے دشمنوں کو تاریک قبروں سے نکال کر حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شہادت کا بدلہ لیں گے تو شیعہ دھاڑتے ہوئے شیروں کی طرح دشمنوں پر حملہ کریں گے اور فدک کے غاصبوں کے وارثوں کو واصل جہنم کریں گے ۔
اس وقت اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے شیعوں اور محبّوں کو ان کی اصل عظمت میسر آئے گی اور اس وقت ان کے دلوں میں موجود خوف ریشہ کن ہو جائے گا اور اس کی جگہ شجاعت اور بہادری لے لے گی۔اس وقت گمراہ کن فتنوں کا قلع قمع ہو جائے گا اور فتنہ پھیلانے والوں کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا۔اس دن دنیا میں فتنہ پھیلانے والوں کی ہلاکت کے ساتھ پوری دنیا میں فتنہ کا وجود مٹ جائے گا ۔ لیکن غیبت کے اس تاریک دور میں کتنے ہی لوگ دانستہ یا نادانستہ طور پر فتنہ کے بھنور میں پھنس گئے ہیں ۔
اب ہم جو روایت بیان کر رہے ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ اندھا کرنے والے فتنوں نے کس طرح لوگوں کو گمراہ کیا اور انہیں ہلاک کیا ؟ کس طرح انہوں نے خاندانِ وحی علیہم السلام کے دوستوں کو زنجیروں میں جکڑ کر ان کو آزاد فضا سے محروم کر دیا۔








