حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
عالمی اجر رسالت

 

عالمی اجر رسالت

دنیا بھر کے لوگوں پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اجر رسالت ادا کرنا لازم ہے کیونکہ دین اسلام ایک عالمی مذہب ہے اور دنیا کے تمام لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اس پر ایمان لائیں ، اور چونکہ ذوی القربیٰ اور معصومین علیہم السلام کی مودّت ، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اجر رسالت ہے ، پس ذوی القربیٰ کی مودّت جن و انس پر لازم ہے ۔ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ کی الٰہی حکومت میں جب دین اسلام ایک عالمی دین بن جائے گا اور اسلام کے علاوہ دنیا کے تمام ادیان  میں سے کوئی دین باقی نہیں رہے گاتو اس وقت دنیا کے تمام لوگ اجر رسالت ادا کریں گے اور سب لوگ اہلبیت علیہم  کی شدید محبت اور مودّت کو قبول کریں گے ۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ اربعین کے موقع پر کروڑوں کے  اجتماع اور شیعوں کی  مشی[1] نے امام حسین علیہ السلام کے نام کو عالمگیر بنا دیا ہے اور دنیا والوں کا امام حسین علیہ السلام سے  آشنا ہونا ، درحقیقت  اہل بیت علیہم السلام کی مودّت  کی عالمی مقبولیت کا آغاز ہے، کیونکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور سے پہلےلوگ  امام حسین علیہ السلام کے نام سے آشنا ہوں گے  اور اسی طرح وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ  کے بزرگ ساتھیوں کی مظلومیت اور شہادت سے بھی  آگاہ ہوں گے ۔اسی وجہ سے منتقم خون حسین (علیہ السلام) حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  ظہور کے آغاز میں امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ اپنا تعارف کروا کر  دنیا والوں کو  اپنی شخصیت سے آشنا کروائیں گے، جس کے نتیجہ میں دنیا کے تسخیر ہونے سے پوری دنیا کے لوگ اسلام کو قبول کرتے ہوئے اس کے حقائق سے آگاہ ہوں گے  اور ان کے دلوں میں خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کی شدید محبت و مودت پیدا ہو گی ۔  

 


[1] ۔ عراق کے مختلف شہروں اور بالخصوص نجف سے کربلا کی طرف امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے  پیدل سفر کرنا ، جس میں بہت سے دوسرے مذاہب کے پیروکار بھی شرکت کرتے  ہیں۔

    ملاحظہ کریں : 188
    آج کے وزٹر : 62919
    کل کے وزٹر : 92670
    تمام وزٹر کی تعداد : 132761993
    تمام وزٹر کی تعداد : 91989033