حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام رضا علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام کے حرم میں معنوی حاکمیت

امام رضا علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام

کے حرم میں معنوی حاکمیت

علمی اور سائنسی تحقیق کی بنیاد پر امام رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر پر نہ ہی تو کوئی جراثیم اور آلودگی و کثافت پائی جاتی ہے بلکہ  حرم مطہر کے اطراف کے  وسیع حصہ پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے اور جو بھی جگہ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے نزدیک ہو گی ، وہ  اسی تناسب سے کثافت ، آلودگی اور جراثیموں سے پاک ہو گی ۔ 

اس بناء پر امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو بند کر دینا یا حرم کو کھول کر ضریح مطہر  کے اردگرد کے احاطہ کو بند  کر دینے کی نہ تو کوئی معنوی دلیل ہے  اور نہ ہی اس کی کوئی علمی ، سائنسی اور تجرباتی دلیل ہے ۔

اس بیان سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح مقدس اور اسی طرح آپ  کے حرم مطہر  میں ایسی معنوی حاکمیت موجود ہے ، جس کی شعاعیں حرم مطہر کے اطراف کےحصوں پر  بھی اثر انداز ہوتی ہیں اور اس سے امام رضا علیہ السلام کے حرم کے اردگرد آلودگی اور کثافت میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

امام رضا علیہ السلام کے حرم میں پائی جانے والی یہ معنوی حاکمیت معصومین علیہم السلام کے دوسرےحرم میں بھی موجود ہے ۔ 

یہ معنوی حاکمیت ان لوگوں کےلئے واضح ہے جو اہل بیت علیہم السلام سے شدید محبت اور مودت کرتے ہیں ، اگرچہ امام رضا علیہ السلام کے حرم کے بارے میں جو تحقیق کی گئی ، وہ معصومین علیہم السلام کے دوسرے حرم کے بارے میں نہیں کی گئی ، لیکن مختلف مناسبات کے موقع  پر نجف اشرف ، کربلا ، کاظمین اور سامرّا میں لاکھوں لوگوں کا اجتماع  اور ان عظیم معنوی مقامات کی زیارت کے لئے آنے والے لاکھوں زائرین میں سے کسی کو اس حوالے سے کوئی مشکل  درپیش نہ آنا ، ائمہ اطہار علیہم السلام کے حرم میں ایسی ہی معنوی حاکمیت کے وجود کی دلیل ہے ۔

یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ اگر انسان مختلف لوگوں کی(بے جا) طرفداری کو چھوڑ کر اس پر غور و فکر کرے  تو حقیقت کی جستجو کرنے والوں کے لئے یہ بالکل واضح اور آشکار ہے ۔

ہمارے مذکورہ بیان کا نتیجہ یہ ہے کہ علمی اور سائنسی تجربات نے بھی امام رضا علیہ السلام کے حرم میں معنوی حاکمیت کو ثابت کیا ہے ۔ نیز یہ بھی واضح ہے کہ  دوسرے حرم مطہر بھی ایسی ہی معنوی حاکمیت کے حامل ہیں ۔

    ملاحظہ کریں : 157
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 92284
    تمام وزٹر کی تعداد : 132820695
    تمام وزٹر کی تعداد : 92018398