حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
كعبه اور حرم امام حسين علیہ السلام

كعبه اور حرم امام حسين علیہ السلام

کعبہ، روحانی و معونی  فوائد کے علاوہ زمین کی  ظاہری اور مادی کشش ہے اور خدا کی طرف سے مؤمنوں کے دلوںمیں امام حسین علیہ السلام کے لئے رکھی گئی حرارت کی وجہ سے کربلا دنیا بھر کے مؤمنوں کے لئے معنوی اور روحانی کشش رکھتا ہے  اور مادی کشش پر معنوی کشش کی برتری کا انکار نہیں کیا جا سکتا  ، اگرچہ لوگ کعبہ کی کشش اور اسی طرح کربلا کی معنوی و روحانی کشش سے آگاہ نہ ہوں ۔

کربلا ؛ جنت کا ایک ٹکڑا ہے ، جسے اس دنیا میں رکھا گیا ہے ۔ اس میں کسی طرح  کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا حرم اور آپ کابقعۂ مبارکہ کرۂ ارض پر سب سے زیادہ اسرار آمیز مقام ہے ۔ کربلا ؛ جنت کا ایک ٹکڑا ہے ، جسے زمین پر رکھا گیا ہے اور آخر کار قیامت کے دن جنت میں اسے اس کی اپنی اصل جگہ پر واپس لے جایا جائے گا ۔

ہم نے جو کچھ بیان کیا ہے ، وہ اہل بیت علیہم السلام کی روایات میں وارد ہوا ہے ۔ جیسا کہ روایات میں وارد ہوا ہے  کہ امام حسین علیہ السلام کے حرم میں قبۂ مبارکہ کے نیچے ہر دعا کرنے والے کی دعا مستجاب ہوتی اور اس باعظمت مقام پر جو کوئی بھی دعا کرے اور خدا کو پکارے تو  خدا وند اسے جواب دیتا ہے اور اس کی دعا کو مستجاب کرتا ہے ۔

   اب ہم جو واقعہ بیان کریں گے ، وہ ایک بہت بڑی حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ کربلا ایک اسرار آمیز سرزمین ہے ۔

مقامات مقدسہ  کی تعمیر نو کے سربراہ ’’پلارک‘‘ کہتے ہیں : ڈاکٹر ساحلی کربلا میں جیو فزکس کی بحث میں ہونے والی قیاس آرائیاں کے سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ، انہوں نے امریکہ سے  تین موضوعات (جیو فزکس، آثار قدیمہ اور تاریخ) میں ڈاکٹریٹ کیا  ہے اور وہ  یونیورسٹی کے پروفیسر بھی ہیں ۔  ان کا یہ کہنا ہے کہ کربلا وہ واحد جگہ ہے جہاں پانی نیچے سے اوپر کی طرف جاتا ہے ۔

 انہوں نے جیوٹیکنیکل تحقیقات کے بعد یہ کہا کہ دنیا میں وہ تنہا جگہ کربلا ہے کہ جہاں پانی واپس آتا ہے اور مخالف سمت میں جاتا ہے ، یعنی پانی نیچے سے اوپر کی طرف جاتا ہے ۔  پانی خیمہ گاہ سے حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے حرم کے سامنے آتا ہے اور وہاں آ کر گھومتا ہے اور سرگرداں طور پر اوپر کی طرف آتا ہے ۔ چونکہ پانی حرم میں داخل ہو کر  حرم کو خراب کرنے کا باعث نہیں بننا چاہتا ، اگرچہ خود حرم میں پانی کی سطح اس سے اوپر ہے۔[1]

 


[1] ۔ شیعہ نیوز کی ویب سائٹ  اور شبکہ خبر سے منقول .

    ملاحظہ کریں : 133
    آج کے وزٹر : 50791
    کل کے وزٹر : 92670
    تمام وزٹر کی تعداد : 132737783
    تمام وزٹر کی تعداد : 91976906