حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
آنسو ايك بہت ہی کلیدی اور مؤثر راہ

آنسو ايك بہت ہی کلیدی اور مؤثر راہ

اشك؛  خدا اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے تقرب اور ان سے نزدیک ہونے کی  ایک کلیدی راہ ہے ۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے نزدیک ہونے  کے لئے انسان مشکلات اور سختیوں کو برداشت کرنے اور بہت زیادہ سعی و کوشش کے ذریعہ اپنے اس ہدف سے نزدیک ہو سکتا ہے اور اپنے مقصد تک پہنچ سکتا ہے ۔

عبادی امور دل کی تاریکی و ظلمت کو دور کرتے ہیں اور زنگ زدہ قلب کو صیقل کرتے ہیں اور اس میں نورانیت پیدا کرتے ہیں ۔

یہ واضح سی بات ہے کہ اس عظیم ہدف تک پہنچنے کے لئے عملی امور کے مختلف ہونے سے سرعت کے لحاظ سے ہدف اور مقصد تک پہنچنے میں بھی اختلاف ہوتا ہے ، یعنی ان  میں سے کچھ امور دوسرے تعمیراتی امور کی بنسبت کلیدی راہ شمار ہوتے ہیں ۔  

    ملاحظہ کریں : 135
    آج کے وزٹر : 59075
    کل کے وزٹر : 92670
    تمام وزٹر کی تعداد : 132754309
    تمام وزٹر کی تعداد : 91985190