حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی معرفت

 

حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی معرفت

 

 سعید صادقی کی ویب سائٹ میں یوں ذکر ہوا ہے

 حضرت آیت اللہ سید مرتضیٰ مجتہدی سیستانی اپنی نفیس کتاب صحیفۂ مہدیہ'' کے مقدمہ میں یوں لکھتے ہیں

 حضرت امام حسین علیہ السلام نے عالم مکاشفہ میں قم کے ایک عالم سے فرمایا

ہمارے مہدی اپنے زمانے میں مظلوم ہے جہاں تک ہو سکے ان کے بارے میں بیان کرو اور لکھو۔ان کی شخصیت کے بارے میں جو کچھ کہا جائے حقیقت میں وہ سب معصومین علیہم السلام کے بارے میں کہا گیا ہے کیونکہ سب معصومین علیہم السلام عصمت و ولایت و امامت میں ایک ہیں لیکن چونکہ یہ زمانہ ہمارے مہدی کا زمانہ ہے لہذا ان کے بارے میں گفتگو کرنا ضروری ہے۔

 آخر میں آپ نے فرمایا:میں پھر تاکید کر رہاہوں کہ ہمارے مہدی کے بارے میں زیادہ گفتگو کرواور لکھو کیونکہ ہمارے مہدی مظلوم ہیں۔

٭٭٭٭٭

ہر رات حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کریں کیونکہ آپ کا ظہور ہی تمام مشکلات کے حل کی کلید ہے۔

(اللھم عجل لولیک الفرج)

..............................................................

منبع:سعید صادقی کی ویب سائٹ

دوسرا منبع: مجموعہ فرہنگی منتظران مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف

 

ملاحظہ کریں : 2747
آج کے وزٹر : 52461
کل کے وزٹر : 98667
تمام وزٹر کی تعداد : 133926509
تمام وزٹر کی تعداد : 92624454