حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
معاصرعراق میں خونی اربعین

معاصر عراق میں خونی اربعین

«۱-سنہ۱۳۹۰ سے۱۳۹۷ ہجری تک کے خونی اربعین:

عراق میں گزشتہ دور  سے اب تک اربعین کے دن لاکھوں زائرین امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی طرف زیارت کے لئے آتے ہیں  اور اب ان کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر علی الوردی لکھتے ہیں:

دیالہ کے علاقے میں شیعوں اور سنیوں کے درمیان بقائے امن کے لئے باہمی تعاون کا مشاہدی کیاجا سکتا ہے اور اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ سنی محلے کے لوگ مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں  میں شرکت کرتے ہیں اور ان میں سے کچھ اپنے مخصوص دستے بھی نکالتے ہیں اور یہ صورتحال ناصریہ جیسے شہروں میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔[1]

لیکن بعثیوں کے غلبہ کے ساتھ ہی احمد حسن البکر کے دور میں شیعوں کے خلاف پرتشدد رجحان میں شدت آ گئی اور عراق کی بعثی حکومت نے اس مقدس تحریک کو کئی بار  خاک و خون میں ملا دیا ۔ انہی خونی سالوں میں سے ایک سنہ ۱۳۹۷ ہجری بھی ہے  کہ جس میں بعثی حکومت مشی کے دوران پورے راستے زائرین کو  آسمان اور زمین سے گولیوں کا نشانہ بناتی رہی۔ سنہ ۱۳۹۷ ہجری میں ان شہداء کی تعداد کے بارے میں دقیق اور صحیح معلومات نہیں ہیں لیکن یہ کہا جا سکتا ہے اس سال ہزاروں بے گناہ شیعہ مارے گئے ۔

۲- عراق میں سنہ ۱۴۲۵ سے ۱۴۳۴ ہجری تک  کے خونی اربعین :

صدام نے اپنے تیس سال سے زیادہ دور حکومت میں اہل بیت علیہم السلام کی مجالس عزا پر پابندی عائد کر رکھی تھی ، کئی سالوں سے عراق کے لوگوں کا دل  بھرا ہوا تھا  اس لئے اس کی ہلاکت کے بعد ائمہ اطہار علیہم السلام کے حرم میں لوگوں کا سمندر امنڈ آیا ۔ اس وجہ سے اربعین کے موقع پر مشی (پیدل سفر) کا اجتماع عالمی سطح پر شیعوں کے سب سے بڑے اور عظیم اجتماع میں تبدیل ہو گیا ۔

آج دوسری تمام مناسبتوں کی بنسبت  امام حسین علیہ السلام کے اربعین میں مسلمانوں کی سب  زیادہ شرکت دیکھی جا سکتی ہے ۔ سنہ ۲۰۰۹ ء اور ۲۰۱۰ ء میں اربعین کے موقع پر  امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی تعداد ۱۰ سے ۱۴ ملین  تھی ، اسی طرح اعداد و شمار کے مطابق سنہ ۲۰۱۳ ءمیں اربعین کے موقع پر  ۲۰ملین افراد  نے شرکت کی ، جسے دنیا کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہر سال دوسرے ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اربعین میں شرکت کرنے کے لئے کربلا آتے ہیں ۔

پورے وثوق کے ساتھ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ موجودہ دور میں شیعوں کے پاس اربعین حسینی کی صورت میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع موجود ہے  ۔شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے یہ حج کے عظیم اجتماع سے بھی بڑا اجتماع ہے ،جس میں  چار ملین  مسلمان شرکت کرتے ہیں ۔ گزشتہ کئی سالوں سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعین کے موقع پر شرکاء کی تعداد حج تمتع سے چارگنا زیادہ ہوتی ہے ۔

 


[1] ۔  ر.ك: سابقه سوگوارى براى سالار شهيدان در عراق.

    ملاحظہ کریں : 168
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 102675
    تمام وزٹر کی تعداد : 132841431
    تمام وزٹر کی تعداد : 92028790