حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
دنیا کے بڑے اجتماعات کی فہرست میں اربعین کے اجتماع کی برتری

دنیا کے بڑے اجتماعات کی فہرست میں اربعین کے اجتماع کی برتری

۱- دسمبر سنہ ۲۰۱۳ء میں اربعین کے موقع پر کربلا میں ۲۰ ملین شیعوں کا اجتماع۔

۲-جنوری سنہ ۲۰۱۳ء میں اربعین کے موقع پر کربلا میں ۱۵ سے ۱۸ ملین شیعوں کا عظیم اجتماع ۔

۳-سنہ ۲۰۱۲ء میں اربعین کے دن کربلا میں ۱۵ سے ۱۸ ملین شیعوں کا اجتماع ۔

۴-سنہ ۲۰۱۱ء میں اربعین کے دن کربلا میں ۱۵ ملین شیعوں کا اجتماع...» [1]، [2]

یہاں یہ نکتہ قابل غور  ہے کہ سنہ ۱۳۳۵ ہجری  میں اربعین کے موقع پر زائرین اور عزادروں کے اجتماع میں مزید اضافہ ہوا اور اس میں شرکاء کی تعداد ۲۰ ملین تک ریکارڈ کی گئی ، جس نے دنیا کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کیا  ۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کے دل تشیع کی طرف مائل ہوئے ۔ کربلا میں عزادار زائرین کا اجتماع  مکہ میں حاجیوں کے اجتماع سے کئی  گنا بڑا اجتماع ہے ، جس سے دنیا کے سیاستدانوں کے غیظ و غضب ، غصے اور خوف و ہراس میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

یہ وہ حقیقت ہے جس سے دنیا کی بڑی سیاسی تنظیمیں خوفزدہ ہیں۔ ہم آپ کو اگلے صفحات میں ان کے خوف و ہراس کے بارے میں بتائیں گے اور ان کے خوف کی وجہ بھی بیان کریں گے۔

 


[1] ۔نسل ‏كشى سادات و مسلمانان شيعه: ۶۹۳.

[2] ۔ سنہ ۲۰۲۲ء میں اربعین حسینی میں ۲۱ ملین سے زیادہ زائرین شریک ہوئے ۔ (مترجم)

    ملاحظہ کریں : 162
    آج کے وزٹر : 8016
    کل کے وزٹر : 103882
    تمام وزٹر کی تعداد : 132859850
    تمام وزٹر کی تعداد : 92038012