امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور
اميرالمؤمنين حضرت امام على علیه السلام سے ایک اہم روایت
فہرستِ ابواب 96
متنِ باب
اميرالمؤمنين حضرت امام على علیه السلام سے ایک اہم روایت
امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کے زمانے میں لوگوں میں عقل و فہم کی کمی کی وجہ سے آپ کے علم طبعییات (فزکس) کے بارے میں آپ کے فرامین بطور کلی مبہم اور پوشیدہ رہ گئے۔ جس کے نتیجہ میں آپ نے وہ باتیں آنے والی نسلوں کے لئے یادگار کے طور پر چھوڑیں تاکہ وہ اس کی پیچیدگیوں کو دریافت کریں اور بصیرت و روشن بینی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں۔
امیر المؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کے فصیح بیانات میں سے ایک میں حرارتی، برقی اور ایٹمی توانائی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جو درج ذیل الفاظ میں بیان ہوا ہے۔ سید محمود مہدی اپنی کتاب ’’قرآن و مردم‘‘ [1] میں لکھتے ہیں:
حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام فرات کے کنارے تشریف فرما تھے اور آپ کے دست مبارک میں درخت کی ایک شاخ تھی۔ آپ نے اسے پانی کی سطح پر مارا اور اپنے اصحاب سے فرمایا:
لو شئتُ لاستخرجتُ لكم من الماء، نوراً وناراً.
اگر میں چاہوں تو تمہارے لئے پانی سے نور اور آگ خارج کر دوں۔
اس مختصر سے فرمان میں کئی اسرار اور خاص علوم مضمر ہیں،لیکن آپ نے ان علوم کو چند الفاظ میں اشاره کی صورت میں بیان فرمایا، جب کہ اس میں بہت عظیم اور قیمتی علوم پوشیدہ تھے۔
یہ مختصر عبارت پانی میں موجود توانائیوں کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ پانی سے ہمارے لئے نور (بجلی) اور آگ (حرارتی توانائی) پیدا ہوتی ہے۔ اور جب ہم اس مسئلے پر غور وفکر کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پانی دو عناصر، ہائیڈروجن اور آکسیجن پر مشتمل ہے۔اس کی یہ خصوصیت ہے کہ ہائیڈروجن قابلِ احتراق ہے اور روشنی پیدا کرتی ہے، جب کہ آکسیجن آگ لگنے اور دھماکے میں ہائیڈروجن کی مدد کرتی ہے، اور اس مدد کا نتیجہ حرارت (حرارتی توانائی) کی صورت میں نکلتا ہے۔[2]
[1] ۔ قرآن و مردم : ۳۵.
[2] ۔ شگفتى ها و اعجازهاى علمى در سخنان امام على علیه السلام: ۱۱۰.