امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور

كشف اسرار

8
فہرستِ ابواب 96

متنِ باب

كشف اسرار

امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق حضرت بقیة اللہ الأعظم ارواحنا فداہ  علم کے ہر ایک شعبہ کو اس کے آخری مراحل تک لوگوں کے سامنے بیان فرمائیں گے اور دنیا کے علم میں کوئی راز  باقی نہیں رہے  گا۔ یہ فرمان علم و دانش کی ترقی میں ایک بہت بڑے انقلاب ، سائنسی پیچیدگیوں اور مجهولات کو حل کرنے کو بیان کرتا ہے ۔ کیونکہ موجودہ مختلف علوم اور شعبہ ہائے علم روز بروز ترقی کر رہے ہیں اور نئے علمی نکات دریافت ہو رہے ہیں، اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ علوم کا کوئی بھی شعبہ اپنی انتہا تک پہنچ چکا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ظهور کے زمانے میں جب تمام علوم اپنے آخری مرحلہ تک پہنچ جائیں گے تو عصر کمال میں انسانی معاشرے کے علم اور ثقافت میں کس قدر اضافہ ہوگا!

اس روایت کے بارے میں مزید مطالب بیان کرتے ہیں۔ اب ذرا اس نکتے پر توجہ کریں کہ امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام صرف چند الفاظ کے ذریعہ کس طرح طبیعیات (فزکس) کے بعض علمی نکات کو بیان فرماتے ہیں۔