امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور
حصول علم کی شرط
فہرستِ ابواب 96
متنِ باب
حصول علم کی شرط
جیسا کہ ہم نے کہا کہ خاندان وحی علیہم السلام کے مکتب میں علم و دانش اسی شخص کو حاصل کرنا چاہئے جو خودسازی کرے، جو پاک ہواور خدا کا عبد ہو۔ یعنی خدا کا ارادہ اور خواہش ہی اس کا ارادہ اور خواہش ہو، یا کم از کم وہ اپنے ارادہ اور خواہش کو خدا کے ارادہ اور خواہش پر مقدم نہ رکھے۔
کیونکہ اگر ایسا نہ ہو، یعنی علم و دانش حاصل کرنے والا شخص اپنی خواہشات کے تابع ہو تو اس کے لئے علم کا حصول کسی مست انسان کے ہاتھ میں تلوار دے دینے کے مترادف ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے مغرب میں اس بنیادی اور حیاتی شرط سے ناآشنا ہونے کی وجہ سے نہ صرف جاہل اور بے شعور ظالموں نے لوگوں کو گستاخانہ طور پر اپنے جبر کے نیچے رکھا ہو، بلکہ انہوں نے ایسے ناپاک دانشوروں سے بھی فائدہ اٹھایا جو اپنی قوم کو بھی عالمی ظالموں کے شکنجے میں دینے کو تیار تھے۔ انہوں نے ایسے ہی بکاؤ دانشوروں کی تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے غیبت کے زمانے میں ظلم و ستم اور دنیا کی تاریکی کو بڑھایا اور اب بھی اس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اپنے ظلم و ستم اور خونریزی سے تنگ آ کر پچھتانے کی بجائے وہ دنیا کے مظلوم لوگوں پر کئے جانے والے ظلم پر فخر کرتے ہیں اور اگر ان کاضمیر زندہ ہوتا تو کبھی بھی خود کو اتنے سستے داموں فروخت نہ کرتے ۔