امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور

ظهور کے زمانے میں علم و دانش کی عظیم وسعت

9
فہرستِ ابواب 96

متنِ باب

ظهور کے زمانے میں علم و دانش کی عظیم وسعت

اگر انسان علم ودانش رکھتاہو تو وہ  ایسی اشیاء سے بھی قیمتی چیزیں بنا سکتا ہے جن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ۔ آپ ملاحظہ کیجئے!ہوا اور نسیم اپنے ہلکے پن اور بے وزنی ہونے کی وجہ سے عام حالات میں کاغذ کو بھی فضاء میں قائم نہیں رکھ سکتی، مگر علم کی ترقی سے انسان ہوا کی مدد سے بھاری اور بڑے بڑے جہازوں کو بھی آسمان میں اڑا سکتا ہے۔

 علم اور تجربہ نے انسانوں کے لئے ثابت کیا ہے کہ رفتار ہوا میں ایسی طاقت پیدا کر سکتی ہے جو بڑے بڑے جہازوں کو بھی آسمان کی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔اس ایک راز کے کھلنے سے انسان کی زندگی میں کتنا بڑا انقلاب آ گیا۔اب آپ سوچیں کہ ظہور کے زمانے  میں جب کائنات کے تمام اسرار و رموز ظاہر ہوں گے تو دنیا میں کس قدر حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوں گی؟ کیونکہ ظہور کا زمانہ اسرار و  رموز کے آشکار ہونے کا زمانہ ہے۔

اميرالمؤمنين حضرت امام على علیه السلام اس حقیقت کو یوں بیان فرماتے ہیں :

يا كميل؛ ما من علم إلاّ ؤنا أفتحه، وما من سرّ إلاّ والقائم علیه السلام يختمه. [1]

 اے کمیل! کوئی بھی ایسا علم نہیں ہے جسے میں نے کھولا نہ ہو، اور کوئی بھی ایسا راز نہیں ہے جسے قائم علیہ السلام اختتام تک نہ پہنچائیں ۔

 لہٰذا جب کائنات کے تمام اسرار و رموز ظاہر ہو جاتے ہیں تو دنیا میں کیا عجیب تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں اور  کس طرح کائنات کا منظر نامہ بدل جاتا ہے۔

[1] ۔ بحار الأنوار:۷۷/۲۶۹  اور ۴۱۴.