امام علی علیه السلام اور عصرِ ظهور

تكامل علم

8
فہرستِ ابواب 96

متنِ باب

تكامل علم

علم و دانش کے زمانے میں ثقافت اور تمدن عالمی  طور پر اس قدر وسیع ہوں گے کہ سب لوگ معلومات حاصل کرنے اور ان چیزوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گے کیونکہ دنیا اس وقت تک ان سے محروم تھی۔

جو لوگ اس وقت کسی بھی قسم کے علم و دانش سے ناواقف ہوں گے،  وہ بھی ظہور کے آغاز میں علم حاصل کرنے میں مشغول ہو جائیں گے۔

اس زمانے میں علم و دانش دلیل اور برہان کے ساتھ حضرت بقیة اللہ الأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یاوروں کے ذریعہ عالمی پیمانے پر پھیل جائے گا ، جو سب پر اثرانداز ہو گااور وہ بزرگ حضرات علم و دانش کے نایاب نکات اس طرح بیان کریں گے کہ غیبت کے دور میں علم و دانش سے دور رہنے والے افراد بھی علمی باتیں کرنا شروع کر دیں گے۔

اگر دور حاضر میں دنیا کی ظالم حکومتوں کی وجہ سے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو جانوروں کی طرح علم دانش سے محروم ہیں،لیکن ظہور کے علم و دانش کے دور میں ایک عمومی اور وسیع تبدیلی کے ساتھ سب لوگ علم و دانش سے سرشار ہو جائیں گے۔